انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے اگلے ماہ دہلی میں ہونے والے اجلاس کو ملتوی کردیا

بدھ 21 اپریل 2021 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے اگلے ماہ دہلی میں ہونے والے اجلاس کو ملتوی کردیا۔ترجمان ایف آئی ایچ کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد فیڈریشن نے کانگریس اجلاس کے پروٹوکولز میں ترمیم کرتے ہوئے اجلاس اب ویڈیو لنک پر ہی کرنے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کا یہ اجلاس بائیس مئی کو دہلی میں منعقد ہونا تھا جس میں نئے صدر کے انتخاب سمیت دوسرے اہم معاملات زیربحث آنے تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھراور سیکریٹری آصف باجوہ نے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی ویزا بھی اپلائی کردیا تھا تاہم اب وہ بھارت نہیں جاسکیں گے۔ایف آئی ایچ کے صدر نریندر بٹرا کی تجویز پراب کانگریس کا اجلاس ورچوئل ہوگا جس کا ایجنڈا 22 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/04/2021 - 00:00:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :