کراچی کے نوجوان نے باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

68ویں قومی سینئر اور جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ 2021کراچی میں منعقد ہوئی

بدھ 21 اپریل 2021 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) کراچی کے نوجوان محمدمحسن یامین نے اڑسٹھ ویں پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ 2021میں پانچویں پوزیشن اپنے نام کرلی،کراچی میں منعقدہ 68ویں پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ2021میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان بھر سے دوسوسے زائد امیدواروں نے حصہ لیاتھا۔

(جاری ہے)

کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمدمحسن یامین نے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتے ہوئے کہاہے کہ میرے استاد اقبال بالی کامجھ پر بھروسہ اور میری انتھک محنت کے ساتھ ساتھ میرے ماں باپ کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ میں نے آج نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ کا جتناشکر اداکروں کم ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہارکیاکہ آئندہ بھی اپنے چاہنے والوں کاسرفخر سے بلند کرتارہوں گا۔دریں اثناء پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ 2021میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے باڈی بلڈرمحمدمحسن یامین کے بھائی معروف تاجر رہنمامحمدیاسین کو احباب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کے سپوت محمدمحسن یامین نے کراچی والوں کا سرفخر سے بلند کردیاہے، ہماری دعاہے کہ محمدمحسن یامین آئندہ مقابلوں میں اول پوزیشن لے کر آئے۔
وقت اشاعت : 21/04/2021 - 00:00:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :