دھونی کے والدین کورونا کا شکار،ہسپتال منتقل

سابق بھارتی کپتان کے والدین کی آکسیجن کی سطح مستحکم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 21 اپریل 2021 16:04

دھونی کے والدین کورونا کا شکار،ہسپتال منتقل
رانچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اپریل 2021ء ) سابق بھارتی کرکٹر اور کپتان مہندر سنگھ دھونی کے والدین کو کورونا مثبت آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ دھونی کے والدین کو بھارتی ریاست جھارکنڈ رانچی کے نجی ہسپتال سپر سپیشلیٹی میں داخل کیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈٰیا کے مطابق دھونی کے والدین کی آکسیجن کی سطح مستحکم ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ دھونی اس وقت انڈین پریمیئر لیگ کے 14 ویں ایڈیشن میں چنائی سپر کنگز کی قیادت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس دوران متعدد بھارتی اداکار و کرکٹرز کورونا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ بھارت میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 80 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ان میں سے 15 ہزار رواں ماہ انتقال کرگئے ہیں۔ دوسری جانب خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ بھارت میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 21/04/2021 - 16:04:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :