پی سی بی نے کلب رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا

رجسٹریشن کے پہلے مرحلے مںل شرکت نہ کرپانے والے متعدد کرکٹ کلبز کی جانب سے درخواستںس موصول ہونے کے باعث پی سی بی نے رجسٹریشن پورٹل کو مزید 7 دنوں کے لے دوبارہ کھول دیا ہے

بدھ 21 اپریل 2021 18:13

پی سی بی نے کلب رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2021ء) رجسٹریشن کے پہلے مرحلے مںل شرکت نہ کرپانے والے متعدد کرکٹ کلبز کی جانب سے درخواستںس موصول ہونے کے باعث پی سی بی نے رجسٹریشن پورٹل کو مزید 7 دنوں کے لے دوبارہ کھول دیا ہے۔ رجسٹریشن پورٹل اب 22 اپریل بروز جمعرات کی صبح 9 بجے سے 28 اپریل بروز بدھ کی شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔
10 مارچ سے 8 اپریل تک جاری رہنے والے رجسٹریشن کے پہلے مرحلے مںر تقریباً 3807 کرکٹ کلبز نے رجسٹریشن کے لے  درخواستں  جمع کروائی تھیں۔

یہ تعداد ماضی کی نسبت 22 فصدٹ سے زائد ہے۔
رجسٹریشن کے پہلے مرحلے مںی شرکت نہ کرپانے والے کرکٹ کلبز اب www.pcb.com.pk/clubregistrationپر آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہںل۔ رجسٹریشن کے لے  مقررہ پانچ ہزار روپے کی فسص فصلب بینکیا ایم سی بی بنکں کی کسی بھی برانچ پر جمع کروائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)


صرف درست شناختی کارڈ اور قابل استعمال ای ملے ایڈریس کے حامل  کلب کے صدر  کو ہد رخواست  جمع کروانے کی اجازت ہوگی۔


درخواست کی تصدیق کے بعد، کلب کے صدر کو اس کے ای میل ایڈریس پر ایک اور لنک بھجوایا جائے گا۔ اس لنک پر انہیں ممبرشپ کی کٹیگری اور کھلاڑیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوں  گی۔جن کلبوں کی درخواستیں منظور نہیں ہوں گی، انہیں  وجوہات کے ساتھ مطلع کیا جائے گا۔
کلب رکنیت کی تین مختلف اقسام ہیں۔ ایفیلیٹ رکن کو صرف پلیئنگ رائٹس دئیے گئے ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ اور فل ممبر کو کھیلنے کے ساتھ ساتھ ووٹ  کا اختیار بھی ہوگا۔
وقت اشاعت : 21/04/2021 - 18:13:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :