ٹوکیو اولمپکس میں ویمنز فٹ بال کے مقابلے کیلئے ڈرا زکا اعلان

جمعرات 22 اپریل 2021 11:59

ٹوکیو اولمپکس میں ویمنز فٹ بال  کے  مقابلے کیلئے ڈرا زکا اعلان
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2021ء) ٹوکیو اولمپکس رواں سال  جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شیڈول ہیں جس میں خواتین  کے فٹ بال مقابلے کیلئے ڈرا زکا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں خواتین  فٹ بال ایونٹ21 جولائی سے شروع ہوگا۔ خواتین  فٹ بال ایونٹ میں  12 ٹیمیں طلائی تمغے کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہوں گی۔

(جاری ہے)

ویمنز فٹ بال ایونٹ میں شرکت کرنے والی 12 ٹیموں میں میزبان جاپان ، کینیڈا ، برطانیہ ، چلی،چین ، برازیل ، زیمبیا ، ہالینڈ،سویڈن ، امریکہ ، آسٹریلیا  اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

ان 12 ٹیموں کو تین مختلف گروپس ای ، ایف اور جی میں تقسیم کیا گیا ہے ۔گروپ ای میں میزبان جاپان ، کینیڈا ، برطانیہ  اور چلی شامل ہیں، گروپ ایف میں چین ، برازیل ، زیمبیا  اور ، ہالینڈ کو رکھا گیا ہےجبکہ گروپ جی میں سویڈن ، امریکہ ، آسٹریلیا  اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ اولمپکس مقابلوں میں خواتین کا فٹ بال   ٹورنامنٹ 21 جولائی سے6اگست تک جاری رہےگا۔گروپ فاتح اور رنر اپ کے علاوہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لئے  کوالیفائی کریں گی ۔
وقت اشاعت : 22/04/2021 - 11:59:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :