پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا کینسر کا شکار ہونے سے بچ نکلے، کرکٹ سے غیر معینہ مدت کیلئے دور

سب کی دعائیں رنگ لے آئیں، ٹیومر یا کینسر کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے :آل راؤنڈر کا ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 22 اپریل 2021 13:17

پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا کینسر کا شکار ہونے سے بچ نکلے، کرکٹ سے غیر معینہ مدت کیلئے دور
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اپریل 2021ء ) زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کینسر کے خطرے سے بچ نکلے مگر غیر معینہ مدت تک کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔ 34 سالہ پاکستانی نژاد زمبابوین آل راؤنڈر سکندر رضا کے دائیں بازو کا 2 اپریل کو آپریشن ہوا تھا، اس دوران کینسر کا شک ہونے کی وجہ سے بائیوپسی کے لیے سیمپل بھی حاصل کیا گیا تھا کیوں کہ ڈاکٹرز چیک کرنا چاہتے تھے کہ کوئی رسولی یا کینسر تو سکندر رضا کی تکلیف کا سبب نہیں بن رہا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں آل راؤنڈر نے پرستاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’سب کی دعائیں رنگ لے آئیں، ٹیومر یا کینسر کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے، میرے پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں‘۔
آل راؤنڈر ادویات اور انجیکشن استعمال کررہے ہیں، ان کی کرکٹ میں کب واپسی ہوگی فی الحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔                                                                                                                          
وقت اشاعت : 22/04/2021 - 13:17:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :