پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 22 اپریل 2021 16:41

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا
ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں زمبابوے پہنچ چکی ہے۔
وقت اشاعت : 22/04/2021 - 16:41:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :