پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک کی غلام فرید کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 22 اپریل 2021 16:41

پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک کی غلام فرید کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی باسکٹ بال کے کھیل کی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/04/2021 - 16:41:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :