وسیم اکرم نے اپنی مارننگ واک کے دور ان سیلفی شیئر کر دی

جمعرات 22 اپریل 2021 16:41

وسیم اکرم نے اپنی مارننگ واک کے دور ان سیلفی شیئر کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی مارننگ واک کے دور ان سیلفی شیئر کر دی ۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ دبئی کے ساحل سمندر پر موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی میں غروبِ آفتاب کا خوبصورت منظر بھی دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد یہ واضح ہے کہ وسیم اکرم نے یہ سیلفی افطار سے کچھ دیر پہلے لی ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنی مارننگ واک کو بہت یاد کررہا ہوں۔اٴْنہوں نے لکھا کہ افطاری سے پہلے واک کرنے میں بھی بہت مزہ آتا ہے۔واضح رہے کہ وسیم اکرم ان دنوں اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں ایک شاندار وقت گٴْزار رہے ہیں۔دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اور اٴْن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں ،اٴْن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کی بارڈرز بند کی ہوئی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/04/2021 - 16:41:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :