محمد رضوان میں چالاکی اور پٴْھرتی دونوں ہیں،شعیب اختر

جمعرات 22 اپریل 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہاہے کہ محمد رضوان میں چالاکی اور پٴْھرتی دونوں ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے محمد رضوان پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ محمد رضوان میں چالاکی اور پھرتی دونوں ہے۔انہوں نے کہا کہ رضوان جانتے ہیں کہ کس طرح کھیل کا اختتام کرنا ہے اور کھیل کو کیسے آخر تک لے کر جانا ہے۔شعیب اختر نے بولر عثمان قادر کیلئے کہا کہ عثمان قادر نے شاندار بولنگ کی، اگر وہ وقت پر وکٹیں نہ لیتے تو پاکستان کے ہاتھ سے میچ نکل سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان اگلا میچ بڑے مارجب سے جیتے۔
وقت اشاعت : 22/04/2021 - 23:49:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :