سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوچز اور افسران کی صلاحتیں بڑھانے کیلئے آن لائن کورسز 27 اور 28اپریل کو ہونگے

جمعرات 22 اپریل 2021 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوچز اور افسران کی صلاحتیں بڑھانے کیلئے آن لائن کورسز کرائے جارہے ہیں یہ کورسز 27 اور 28اپریل کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صبح 11بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے، اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک ڈاکٹر عامر سہیل اور ری ہیبیلیٹیشن سپیشلسٹ ساجدہ فجرآن لائن لیکچرز دیں گے،کورسز انجریز، ڈوپنگ اینڈ مینجمنٹ پر ہونگے تاکہ انجریز پر قابوپانے کی صلاحیت کو بڑھایا جاسکے، کورسز میں پنجاب بھر کے تحصیل سپورٹس افسران،کوچز اور کھلاڑی شریک ہوں گے، کورسز کے انعقاد کا مقصد کوچز ،افسران اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب کورونا وباء کے دوران افسران اور کوچز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان کی تربیت کے لئے ماضی میں بھی ویب نار کا اہتمام کرتا رہا ہے، اب دوبارہ افسران اور کوچز کی تربیت کے لئے ماہرین ان کو جدید حالات کے بارے میں لیکچرز سے آگاہی دیںگے ۔

وقت اشاعت : 22/04/2021 - 23:49:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :