امریکا میں تیزاب گردی کا شکار پاکستانی طالبہ کیلئے شعیب اختر کی دعا

ًامید کرتا ہوں کہ مجرم پکڑا جائے گا اور متاثرہ طالبہ کو انصاف ملے گا، سابق فاسٹ بائولر

جمعہ 23 اپریل 2021 19:39

امریکا میں تیزاب گردی کا شکار پاکستانی طالبہ کیلئے شعیب اختر کی دعا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) امریکی ریاست نیویارک میں تیزاب گردی کا شکار پاکستانی طالبہ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ مجرم پکڑا جائے گا اور متاثرہ طالبہ کو انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی طالبہ کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس واقعے سے شدید دکھ ہوا،اللہ تعالیٰ اس لڑکی کو صحت دے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی 21سالہ میڈیکل کی طالبہ پر نیویارک میں ایک شخص نے گھر کے باہر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے طالبہ کا چہرہ، اذنکھیں،گردن اور ہاتھ بری طرح متاثر ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 23/04/2021 - 19:39:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :