پاکستان نے ملائیشیا کودوایک سے شکست دیکر14ویں بار ایشین اسکواش ٹیم چیمپئین شپ جیت لی

پیر 16 جون 2014 16:56

ہانک کانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء) پاکستان نے ملائیشیا کودوایک سے شکست دیکرایشین اسکواش ٹیم چیمپئین شپ جیت لی۔ پاکستان نے مسلسل 14بار ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں کھیلی گئی سترویں ایشین اسکواش ٹیم چیمپیئن شپ کی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہوا ملائیشیا سے جس میں پاکستان نے دو ایک سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ پہلے میچ میں پاکستان کے فرحان زمان کو ملائیشیا کے نفیس اعوان کے ہاتھوں تین دو سے شکست ہوئی۔ دوسرے میچ میں ناصر اقبال نے مخالف کھلاڑی اونگ بینگ ہی کو تین ایک سے مات دی۔ تیسرے اورفیصلہ کن میچ میں فرحان محبوب نے ملائیشین کھلاڑی ایون کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔

وقت اشاعت : 16/06/2014 - 16:56:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :