پریمیئر لیگ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے

ہفتہ 24 اپریل 2021 13:19

پریمیئر لیگ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2021ء)انگلش پریمیئر لیگ میں کل اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ اتوار کو لیگ کے پہلے میچ میں ولوز اور برنلے کی ٹیمیں مولینکس سٹیڈیم، ولور ہیمپٹن میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

اسی روز دوسرا میچ لیڈز اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان ایلنڈ روڈ، لیڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں آسٹن ولا اور ویسٹ بروم کی ٹیمیں ولا پارک، برمنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹیبل پر مانچسٹر سٹی کی ٹیم 77 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، مانچسٹر یونائیٹڈ 66 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لیسٹر سٹی 59 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 24/04/2021 - 13:19:29