پریمیئر لیگ، ایورٹن نے آرسنل کو شکست دیدی

ہفتہ 24 اپریل 2021 13:20

پریمیئر لیگ، ایورٹن نے آرسنل کو شکست دیدی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2021ء)انگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں ایورٹن نے آرسنل کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا دیا۔ ایورٹن نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی لینو کے اون گول کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایمرٹس سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ایورٹن نے آرسنل کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف کے 21 ویں منٹ میں آرسنل کے دفاعی کھلاڑی لینو نے اون گول کرکے ایورٹن کو برتری دلا دی جو آخر تک قائم رہی۔ واضح رہے کہ ایورٹن کی ٹیم تین پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئی ہے۔
وقت اشاعت : 24/04/2021 - 13:20:49