اس وقت آئی پی ایل یا پی ایس ایل سے زیادہ اہم انسانی جانیں بچانا ہے:شعیب اختر

آئی پی ایل کے پیسے اٹھا کر لوگوں کو دے دیں تاکہ بیماروں کو آکسیجن مہیا ہو سکے: سابق فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 اپریل 2021 13:46

اس وقت آئی پی ایل یا پی ایس ایل سے زیادہ اہم انسانی جانیں بچانا ہے:شعیب اختر
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اپریل 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے ،اس وقت پی ایس ایل نہیں ہونا چاہیے،اس وقت آئی پی ایل ضروری نہیں ہے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے پیسے اٹھا کر لوگوں کو دے دیں تاکہ بیماروں کو آکسیجن مہیا ہو سکے ،لوگ مرنے سے بچ جائیں گے ، ایسی کرکٹ نہیں چاہیے ، ہمیں ہیروز اور انٹرٹینمنٹ نہیں چاہیے ، ہمیں اس وقت ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کی جان بچانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

روالپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اس وقت پی ایس ایل یا آئی پی ایل نہیں چاہیے، میں یہ سخت الفاظ اس لیے استعمال کر رہا ہوں کیونکہ لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے اس لیے میں یہ بات دکھ اور تکلیف سے بول رہا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اگر ہمارا ٹی وی پروگرام بھی بند کرانا ہے تو بالکل کرا دیں ۔
                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 26/04/2021 - 13:46:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :