آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن بھی آئی پی ایل سے الگ ہوگئے

پیر 26 اپریل 2021 15:44

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2021ء) بھارت میں کورونا کے زور کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹرز کے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کو ادھورا چھوڑنے کا سلسلہ تیز ہوگیا ،اینڈریو ٹائی کے بعد آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن بھی آئی پی ایل سے الگ ہو گئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹرز ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ چھوڑ کر واپس جارہے ہیں۔اینڈریو ٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں، بھارت کیروی چندرن ایشون کوویڈ 19 کی وجہ سے لیگ سے دستبردار ہوئے۔بھارت میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیگ کوجاری رکھنے پر منتظمین کوشدید تنقید کاسامنا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ لیگ کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2021 - 15:44:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :