برینڈن ٹیلر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے زمبابوین سکواڈ میں شامل

پاکستان،زمبابوے کے مابین پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے ہرارے میں شروع ہوگا ،دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک اسی مقام پرکھیلا جائیگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 اپریل 2021 15:45

برینڈن ٹیلر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے زمبابوین سکواڈ میں شامل
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اپریل 2021ء ) جمعرات کو ہرارے سپورٹس کلب میں شروع ہونے والی پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے زمبابوے نے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، تجربہ کار بلے باز برینڈن ٹیلر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ برینڈن ٹیلر صحت کی خرابی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے خلاف زمبابوے کی گزشتہ ​​سیریز میں شامل نہیں ہوئے تھے لیکن مڈل آرڈر بیٹسمین کریگ ایرائن کی عدم موجودگی میں ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے آل راؤنڈر سکندر رضا جو حالیہ برسوں میں مڈل آرڈر کا اہم حصہ رہے ہیں ، ہڈیوں کے گودے کے انفیکشن کے علاج کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔ آل راؤنڈر لیوک جونگوے اور رائے کییا ، بائیں ہاتھ کے سیمر رچرڈ نگاراوا ، ٹاپ آرڈر بیٹسمین ملٹن شمبا اور فاسٹ بالر تاناکا چونگا ہیں جنہوں نے 27 سال کی عمر میں آج تک 3 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے ہرارے میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک اسی مقام پرکھیلا جائے گا۔ زمبابوین سکواڈ میں سین ولیمز (کپتان) ، ریگس چکابوا ، ٹنڈائی چیسورو ، تاناکا شیونگا ، لیوک جانگ وے ، رائے کائیا ، کیون کاسوزا ، ویلنگٹن مساکاڈا ، پرنس مسواور ، ترسائی مساکندا ، برزنگ مزاربانی ، رچرڈ نگاراوا ، وکٹر نیائوچی ، ملٹن شمبا ، برینڈن ٹیلر اور ڈونلڈ ٹنر شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 27/04/2021 - 15:45:07