پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29اپریل سے شروع ہوگا

منگل 27 اپریل 2021 16:47

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2021ء) پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29اپریل سے شروع ہوگا اس حوالے سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے زمبابوے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوین کرکٹ ٹیم کی قیادت ٹی ٹوئنٹی میں قیادت کرنے والے شان ولیمز ہی کریں گے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سریز 2-1سے جیت لی ہے ۔
وقت اشاعت : 27/04/2021 - 16:47:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :