محمد اکرم ساہی کی ہاکی کوچ خالد نواز مہاروی کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 27 اپریل 2021 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2021ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی اور سیکر ٹر ی جنرل محمد ظفر نے ہاکی کوچ خالد نواز مہاروی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی کھیلوں کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا،
وقت اشاعت : 27/04/2021 - 16:47:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :