چیمپیئنز لیگ، ریال میڈرڈ اور چلیسی کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر

بدھ 28 اپریل 2021 16:12

چیمپیئنز لیگ، ریال میڈرڈ اور چلیسی کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2021ء) چیمپیئنز لیگ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں اسپینش کلب ریال میڈرڈ اور چلیسی کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

(جاری ہے)

چیمپیئنز لیگ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں اسپینش کلب ریال میڈرڈ کا مقابلہ چیلسی سے ہوا جس میںریال میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ پر چیلسی نے پہلے برتری حاصل کرلی۔14 ویں منٹ میں کرسچن پلی ڑیک نے گول اسکور کیا۔ریال میڈرڈ کی جانب سے 29 ویں منٹ میں کریم بینزیما گول کرکے مقابلہ برابر کردیا جبکہ دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔
وقت اشاعت : 28/04/2021 - 16:12:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :