پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے پاکستانیوں کا ’“جانِ من‘ بننا چاہتا ہوں: جانے من مالان

پروٹیز اوپنر پہلی بار پی ایس ایل میں ان ایکشن ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 اپریل 2021 15:33

پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے پاکستانیوں کا ’“جانِ من‘ بننا چاہتا ہوں: جانے من مالان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اپریل 2021ء ) جنوبی افریقی اوپنر جانےمن ملان جنہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی سیزن کے متبادل ڈرافٹ میں منتخب کیا تھا ، ایونٹ میں پاکستانی کرکٹ شائقین کو متاثر کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ 25 سالہ ملان نے ٹویٹر پر انکشاف کیا کہ انہیں ابھی ابھی اپنے نام کے پہلے پہلے حرف کے اردو میں معنی پتا لگے ہیں ۔

جانے من مالان نے ٹویٹ کیا کہ ’اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کے لئے پرجوش ہوں، فرنچائز کے بارے میں بہت سی اچھی باتیں سنی ہیں، مجھے ابھی معلوم ہوا کہ اردو میں جانےمن کا کیا مطلب ہے ،میں پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس کے ساتھ تمام پاکستانیوں کے لئے ’جانے من‘ بننا چاہتا ہوں‘۔
واضح رہے کہ فروری میں پی ایس ایل کھیلنے والے چند کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے بعد تمام 6 فرنچائزز نے اپنے سکواڈز کے لیے متبادل غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 6 کا آغاز یکم جون سے ہونا ہے اور فائنل 20 جون کو ہونا ہے۔ یہ سارا ایونٹ کراچی میں ہوگا جہاں کھلاڑیوں ، معاون عملے اور اہلکاروں کو بائیو سیکیور بلبل میں رکھنے کے لئے ایک مقامی ہوٹل بک کیا جائے گا ، ببل کی نگرانی برطانیہ میں مقیم کمپنی کرے گی۔                                              
وقت اشاعت : 28/04/2021 - 15:33:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :