ڈیبیو کرنے والے آف اسپنر ساجد خان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی پر خوشی کا اظہار

جمعرات 29 اپریل 2021 15:40

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آف اسپنر ساجد خان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی پر خوشی کا اظہار کیا ۔ جمعرات کو زمبابوے کیخلاف ڈیبیو کرنے والے ساجد خان پاکستان آرمی کے شہید لانس نائیک غلام نبی کے بیٹے ہیں، ساجد خان پاکستان کی ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے دو سو چوالیسویں کھلاڑی ہیں، پچھلے سال قائداعظم ٹرافی میں 67 وکٹوں کی ٹاپ پرفارمنس کا صلہ ساجد خان کو ٹیسٹ کیپ کی صورت میں دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیبیو کیپ پیش کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آف اسپنر ساجد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔آف اسپنر ساجد خان نے ٹیسٹ ڈیبیو پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی لمحات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، چودہ سالہ جدوجہد کا صلہ ملا، پاکستان کی جانب سے کھیلنا میرے لئے اعزاز سے کم نہیں۔آف اسپنر ساجد خان نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر سب سے زیادہ خوشی میری والدہ کو ملی ہوگی کیونکہ وہ ہروقت میری کامیابی کے لئے دعاگو رہتی ہیں، ان کی دعاؤں کی بدولت میں اس مقام پر پہنچا ہوں۔
وقت اشاعت : 29/04/2021 - 15:40:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :