16 سال بعد اکتوبر میں برطانوی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی :فواد چوہدری

اگلے سال انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئے گی ،وفاقی وزیراطلاعات سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 30 اپریل 2021 22:42

16 سال بعد اکتوبر میں برطانوی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی :فواد چوہدری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30اپریل 2021ء ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔ اپنی ٹویٹ میں برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’16سال بعد اس سال اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی اور اگلے سال انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئے گی‘۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھاکہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں برطانوی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈ بھی پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔

اس پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ برطانوی کرکٹ ٹیموں اور میوزیکل بینڈ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے، اس سے شہریوں کو مزید تفریج کا ماحول میسر آئے گا۔                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 30/04/2021 - 22:42:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :