ہرارے ٹیسٹ، قومی ٹیم 426 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی

فواد عالم کی شاندار سنچری، عمران بٹ کے 91 رنز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 1 مئی 2021 13:38

ہرارے ٹیسٹ، قومی ٹیم 426 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مئی 2021ء ) ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 426 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے۔ ہرارے میں کھیلی جارہی سیریز کے تیسرے روز مہمان ٹیم نے کھیل کا آغاز 6 وکٹ پر 374 رنزپر کیا۔ پاکستان کی 7ویں وکٹ 395 رنز پر گر گئی، حسن علی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی 8ویں وکٹ 395 رنز پر گری جب کہ نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل کھیل کے دوسرے روز قومی ٹیم کا سکور 103 رنز تھا اور عابد علی 56 رنز اور عمران بٹ 43 رنز پر کھیل رہے تھے لیکن دوسرے روز سنچری شراکت کو زیادہ طول نہ دے پائے اور 115 کے سکور پر عابد علی کی 60 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔ دوسری وکٹ پر تجربہ کار اظہر علی نے عمران بٹ کے ساتھ 61 رنز کی شراکت بنائی اور 36 رنز بنا کر تریپانو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

کپتان بابراعظم کھاتہ کھولنے میں ناکام ہوئے اور 182 کے سکور پر صفر پر آؤٹ ہوئے ،عمران بٹ نے 236 گیندوں کا سامنا کیا لیکن وہ اپنی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 7 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 226 رنز پر گری تاہم اس وقت قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں برتری حاصل ہوگئی تھی۔ عمران بٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد فواد عالم کا ساتھ دینے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 107 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد رضوان 45 رنز بنا کر چلتے بنے، فہیم اشرف اس مرتبہ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

دوسرے اینڈ سے فاد عالم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی ایک اور سنچری مکمل کی۔ جب میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے تھے اور اسے پہلی اننگز میں 198 رنز کی برتری حاصل ہے۔ فواد عالم 16 چوکوں کی مدد سے 198 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ حسسن علی 21 رنز بنا کر ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 176 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کے بعد بلے بازوں نے سنچری شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرلی تھی۔
وقت اشاعت : 01/05/2021 - 13:38:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :