یاسر شاہ کی سالگرہ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ’معصومانہ ‘غلطی نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا

فرنچائز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہیپی برتھ ڈے یاسر شاہ لکھا گیا لیکن تصویر لیگ سپنر کی بجائے مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی کی شیئر کی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 2 مئی 2021 20:15

یاسر شاہ کی سالگرہ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ’معصومانہ ‘غلطی نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مئی 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر یاسر شاہ 35 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ان کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایسی غلطی کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان چھوٹ گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہیپی برتھ ڈے یاسر شاہ لکھا گیا لیکن ساتھ ہی تصویر یاسر شاہ کی بجائے بارسلونا کلب کے مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی کی تصویر شیئر کی گئی۔

(جاری ہے)

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
پی ایس ایل فرنچائز کی اس غلطی کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے دلچسپ کمنٹس کا آغاز کر دیا۔ ایک صارف جنید احمد نے لکھا کہ ’یاسر شاہ لیونل میسی جیسے لگتے ہیں لیکن لیونل میسی کہیں سے بھی یاسر شاہ جیسے نہیں لگتے‘۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
صبا نامی صارف نے لکھا کہ ’لیونل میسی کے روپ میں یاسر شاہ‘ ۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
وحید نامی صرف نے لکھا ’شاید انہیں روزہ لگ رہا تھا‘۔ ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ اس کے پوسٹ کے بعد متوقع پوسٹ آئے گی کہ ”ہمارے ٹویٹر اکاؤنٹ ایڈمن کی آسامی خالی ہے“۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
                                                              
وقت اشاعت : 02/05/2021 - 20:15:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :