بھارت سے واپسی پر پابندی، سابق آسٹریلوی کرکٹر اپنے وزیراعظم پر برس پڑے

ہماری حکومت شہریوں کی حفاظت کیلئے فکر مند ہوتی تو ہمیں واپس گھر آنے دیتی،یہ بدنامی کا باعث ہے، آپ لوگوں کی موت کے ذمہ دار ہیں،ملک میں قرنطینہ نظام حل کرنے کے بارے میں آپکا اپنے متعلق کیا خیال ہے؟‘:مائیکل سلیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 4 مئی 2021 12:49

بھارت سے واپسی پر پابندی، سابق آسٹریلوی کرکٹر اپنے وزیراعظم پر برس پڑے
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4مئی 2021ء ) بھارت سے آسٹریلوی شہریوں کی وطن واپسی پر عائد پابندی کے فیصلے کے بعد سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر نے اپنے وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مائیکل سلیٹر نے لکھا کہ ’اگر ہماری حکومت آسٹریلوی شہریوں کی حفاظت کے لیے فکر مند ہوتی تو وہ ہمیں واپس اپنے گھر آنے دیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بدنامی کا باعث ہے، آپ لوگوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آپ کی ہمت کیسے ہوئی ہمارے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھنے کی، ملک میں قرنطینہ نظام حل کرنے کے بارے میں آپ کا اپنے متعلق کیا خیال ہے؟‘۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے بھارت سے پروازوں کی براہِ راست آمد پر پابندی لگائی تھی۔ آسٹریلوی حکومت نے پابندی لگاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بھارت سے آسٹریلیا آنے والوں کو پانچ سال تک قید اور 66 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔                                                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 04/05/2021 - 12:49:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :