سابق آسٹریلین ٹیسٹ باؤلر سٹورٹ میک گل کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا

میک گل نے 1998ء اور 2008ء کے درمیان آسٹریلیا کے لئے 44 ٹیسٹ کھیلے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 5 مئی 2021 13:33

سابق آسٹریلین ٹیسٹ باؤلر سٹورٹ میک گل کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مئی 2021ء ) آسٹریلین پولیس نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سٹورٹ میک گل کے مبینہ اغوا اور تشدد کے سلسلے میں بدھ کے روز صبح سویرے چھاپوں میں 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ سابق لیگ سپنر کو مبینہ طور پر 14 اپریل کو سڈنی میں اپنے گھر کے قریب اغوا کیا گیا تھا اور انہیں شہر کے ایک اور حصے میں لے جایا گیا تھا جہاں ان پر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بندوق کی دھمکی دی گئی تھی۔

نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) پولیس جس نے اغوا کی اطلاعات کی تصدیق کی تھی لیکن متاثرہ شخص کی شناخت کرنے سے انکار کردیا تھا، نے کہا کہ اس شخص کو گرفتاری کے ایک گھنٹے بعد رہا کیا گیا تھا لیکن اس کی رہائی کے لئے تاوان ادا نہیں کیا گیا تھا۔ قائم مقام سپرنٹنڈنٹ ڈیٹیکٹو اینتھونی ہولٹن نے سڈنی میں میڈیا کو بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ اس اغوا کا مقصد خالصتا مالی تھا۔

(جاری ہے)

اسے کسی ایسے شخص کے طور پر دیکھا گیا تھا جس سے وہ رقم وصول کرسکتے تھے حالانکہ ان کے اغوا سے چھوڑے جانے تک کوئی تاوان کی کوئی رقم ادا نہیں کی گئی۔ ہالٹن نے بتایا کہ اس شخص کو کوئی شدید چوٹ نہیں پہنچی لیکن تکلیف دہ تجربے کی وجہ سے اس نے حملے کے 6 دن بعد پولیس شکایت درج کروائی۔ پولیس نے الزام لگایا کہ میک گل اپنے ایک اغوا کار کو جانتا ہے۔ 4 افراد جس کی عمریں 27 ، 29 ، 42 اور 46 سال ہیں ،کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت منسوخ ہوگئی ۔ میک گل نے 1998ء اور 2008ء کے درمیان آسٹریلیا کے لئے 44 ٹیسٹ کھیلے تھے اور اگر شین وارن بھی اسی وقت میں ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیل رہے ہوتے تو انہیں اس سے کہیں زیادہ مواقع مل جاتے۔
وقت اشاعت : 05/05/2021 - 13:33:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :