ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا بھارت میں انعقاد مشکل، منتقلی کا رسمی اعلان باقی

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے یو اے ای میں انعقاد کیلئے اماراتی بورڈ سے رابطہ کیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 5 مئی 2021 13:46

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا بھارت میں انعقاد مشکل، منتقلی کا رسمی اعلان باقی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مئی 2021ء ) کھلاڑیوں میں کورونا پھیلنے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ملتوی ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا مضبوط امیدوار بن گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد رواں سال اکتوبر اور نومبر میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی اب متحدہ عرب امارات منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں نومبر میں کورونا کی تیسری لہر آنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران کرکٹ کا بڑا ایونٹ بھی ہونا ہے جس کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ دوسری جانب ایک انگریزی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کیلئے اماراتی بورڈ سے رابطہ کیا ہے جب کہ دونوں کے درمیان 80 سے 90 فیصد معاملاے طے پا گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور آئندہ 2 ہفتوں کے دوران میگا ایونٹ کی اماراتی صحرائوں میں منتقلی کے باقاعدہ اعلان کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ بھارتی بورڈ کیلئے ٹیسٹ کیس تھا لیکن لیگ کو کورونا کیسز کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 05/05/2021 - 13:46:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :