ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پرکورونا بحران سے نکلنے کے لیے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل

بدھ 5 مئی 2021 23:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پرکورونا بحران سے نکلنے کے لیے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر ’کم لیٹس ہیلپ انڈیا بریتھ ‘ یعنی بھارت کو سانس لینے میں مدد دیں کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ثانیہ نے اس مہم سے متعلق ایک بروشر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب لوگو ں سے بھارت کوکورونا بحران سے نکلنے میں مدد کرنے کے لیے اپنے مشن میں شامل ہونے کے لیے کہہ رہی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ آپ اور میں ا یک ساتھ مل کر ہی عطیہ کرکے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کو مفت آکسیجن فراہم کرنے کے لئے عطیات جمع کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔اس مہم سے متعلق شیئر کیے گئے بروشر پر لکھا ہوادیکھا جاسکتا ہے کہ اگر آپ فکر مند ہیں کہ آپ گھر میں رہتے ہوئے کس طرح کورونا بحران سے نکلنے کے لیے بھارت کی مدد کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تو یہاں آپ کواس بارے میں بتایا جا رہا ہے۔بروشر پر عطیات دینے کا طریقہ لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ اپنی حیثیت کے مطابق جو کچھ بھی عطیہ دینا چاہتے ہیں ، ہیمکونٹ فائونڈیشن کو دے سکتے ہیں جوکہ پورے ملک میں اسپتالوں کو مفت آکسیجن فراہم کررہی ہے۔اس کے علاوہ عطیات دینے کے لیے ہیمکونٹ فائونڈیشن کی ویب سائٹ کا لنک بھی ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اکائونٹ پرشئیر کیا ہے۔
وقت اشاعت : 05/05/2021 - 23:41:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :