ارشد ندیم ترکی میں قازقستان کے ورلڈ ایتھلیٹکس کوچ وکٹر کی نگرانی میں ٹریننگ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 5 مئی 2021 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) ارشد ندیم ترکی میں قازقستان کے ورلڈ ایتھلیٹکس کوچ وکٹر کی نگرانی میں ٹریننگ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیںاور کہا ہے کہ اس وقت ورلڈ نمبر تین ہوں کوشش ہوگی کہ اولمپکس میں مزید بہتر کروں۔وطن واپسی پر ڈائریکٹر پی ایس بی نصر اللّٰہ رانا نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ارشد ندیم نے کہا کہ ایران میں اپنی بہترین تھرو کی جس پر اللّٰہ کا شکر گزار ہوں۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ تمام سہولیات فراہم کرنے پر صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن جنرل اکرم ساہی کا شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے ایران کے ایتھلیٹکس کپ میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ارشد ندیم عید کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
وقت اشاعت : 05/05/2021 - 23:41:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :