بھارتی میڈیا نے آئی پی ایل حکام کا غیرسنجیدہ رویہ بے نقاب کردیا

دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار ٹیموں کو اپنی مرضی سے پریکٹس کلب لے گئے :رپورٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 مئی 2021 12:46

بھارتی میڈیا نے آئی پی ایل حکام کا غیرسنجیدہ رویہ بے نقاب کردیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 مئی 2021ء ) بھارتی میڈیا نے کرکٹ کے میگا ایونٹ میں آئی پی ایل حکام کے غیرسنجیدہ رویے کو بے نقاب کردیا ہے۔ دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار ٹیموں کو اپنی مرضی سے پریکٹس کلب لے گئے۔ دہلی کے کلب میں ٹیموں کی پریکٹس کے دوران کلب عہدیداران کے رشتے دار بھی موجود تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز بنوانے کی کوششیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے دوران کرکٹرز کو باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت بھی دی گئی، ٹیموں کو ایئرپوٹ پر خصوصی ایکسس نہیں ملا، پلیئرز ٹرمینل میں بیٹھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چنائی کے کوچ اور سپورٹ سٹاف کو ایئرپورٹ ٹرمینل میں کورونا وائرس ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دراصل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس بار غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل نہیں کی تھی اور بائیو سیکیورببل کی ذمے داری ٹیموں پر چھوڑی تھی۔                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 06/05/2021 - 12:46:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :