آئی پی ایل،بکیز نے صفائی کرنے والوں کو بھی ’گندا‘ کردیا

جعلی ایکریڈیشن کارڈز پر سٹیڈیم میں گھسنے والے 2 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 مئی 2021 13:35

آئی پی ایل،بکیز نے صفائی کرنے والوں کو بھی ’گندا‘ کردیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 مئی 2021ء )  بکیز نے نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں ’’پچ سلائیڈنگ‘‘ کرنے کے لئے کلینر کی مدد حاصل کی جو حال ہی میں ملتوی ہونے والی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بال ٹو بال بیٹنگ میں مددگار رہا ۔ بی سی سی آئی کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے چیف شبیر حسین کے مطابق کسی ایک میچ کے دوران جوا لگانے کے مقصد سے اندرونی معلومات منتقل کرنے کا رواج ہوا۔

شبیر حسین نے بتایا کہ میرے ایک اے سی یو افسر نے ایک شخص کو پکڑا اور اس کی تفصیلات دہلی پولیس کے حوالے کردی ، یہ خاص مجرم اپنے دو موبائل فون چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، اے سی یو نے دہلی پولیس میں شکایت درج کروادی ہے۔ حسین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مذکورہ شخص فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم کے ویران علاقے میں کھڑا تھا اور ہمارے ایک افسر نے اسے دیکھ کر پوچھا کہ تم یہاں کیا کر رہے ہو؟، اس نے جواب میں بتایا کہ وہ میں اپنی گرل فرینڈ سے بات کررہا ہوں ۔

(جاری ہے)

شبیر حسین کے مطابق ان کے افسر نے وہ نمبر ڈائل کرنے کا کہا جس پر وہ بات کررہا تھا اور پھر اس سے فون حوالے کرنے کو کہا۔ حسین نے بتایا کہ جب وہ افسر اس کا فون چیک کررہا تھا تو وہ لڑکا موقع سے فرار ہوگیا اور اس کے پاس 2 موبائل فونز کی موجودگی کے باعث بھی اس پر شک یقین میں بدلتا جارہا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کلینر نے آئی پی ایل کا ایکریڈیشن کارڈ پہنے ہوا تھا جو ٹورنامنٹ کے دوران چہارم کلاس کے تمام عملے کو ملتا ہے۔

اس میں بس ڈرائیور ، کلینر ، پورٹرز وغیرہ شامل ہیں۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ اس نے دہلی میں شام کے ایک میچ کے دوران بکیوں کو معلومات فراہم کیں۔ اس سے قبل دہلی پولیس نے 2 مئی کو راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدرآباد کے مابین میچ کے دوران جعلی ایکریڈیشن کارڈ والے 2 افراد کو پکڑا تھا۔
وقت اشاعت : 06/05/2021 - 13:35:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :