کوئٹہ واریئرز نے رمضان المبارک آل کوئٹہ اوپن لیگ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 6 مئی 2021 16:39

کوئٹہ واریئرز نے رمضان المبارک آل کوئٹہ اوپن لیگ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) کوئٹہ واریئرز نے وحدت گرین کو ہرا کر رمضان المبارک آل کوئٹہ اوپن لیگ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایوی ایشن آفیسر شرافت بٹ، قومی کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان، پی ایس بی کوئٹہ سینٹر کے ڈائریکٹر عمران یوسف اور سیاسی رہنما وڈیرہ غلام حسین بگٹی نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوںمیں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کوئٹہ واریئرز نے وحدت گرین کی ٹیموں کے درمیان پی ایس بی جمنازیم ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا گیا، جس میںکوئٹہ واریئرز نے وحدت گرین کو 12 کے مقابلے میں 22 پوائنٹس سے شکست دی، اس ٹورنامنٹ کا آغاز گیارہویں رمضان المبارک سے ہوا تھا، جس میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اور روزانہ رات کو لیگ سسٹم میں کل 3 میچز کھیلے جاتے تھے۔
وقت اشاعت : 06/05/2021 - 16:39:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :