قومی روک بال چمپئن شپ جون میں کھیلی جائے گی

جمعرات 6 مئی 2021 16:44

قومی روک بال چمپئن شپ جون میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی روک بال چمپئن شپ 13 سے 15 جون تک لاہور میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ شروع ہونے سے ایک دن قبل چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا جائیگا، واضخ رہے کہ یہ چمپئن شپ گذشتہ برس اگست میں کھیلی جانی تھی تاہم ملک میں کرونا وائرس کے باعث چمپئن شپ کو ملتوی کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 06/05/2021 - 16:44:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :