سپورٹس بورڈ پنجاب اور فاطمید فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلڈ کیمپ آج لگایا جائیگا

ہفتہ 21 جون 2014 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب اور فاطمید فاؤنڈیشن کے زیرانتظام خون کے عطیات کے حوالے سے بلڈ کیمپ آج بروز اتوار دوپہر2 بجے فاطمید فاؤنڈیشن کے دفتر جوہر ٹاؤن میں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیمپ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون، کھیل و تعلیم رانا مشہود احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور ہوں گے، بلڈ کیمپ میں تھلیسیمیا اور ہموفیلیا کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات اکٹھے کئے جائیں گے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد خون کے عطیات دے گی، کیمپ میں معروف فلم ڈائریکٹر ،مصنف سید نور، اداکارہ صائمہ ، ریمبو، صاحبہ، نامور صحافی واصف ناگی، گلوکار سارہ رضا خان، عدیل برکی اور معروف کرکٹر عبدالقادر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

کیمپ دوپہر 2بجے فاطمید فاؤنڈیشن کے دفتر 72-Aبلاک ڈی ٹو جوہر ٹاؤن میں لگایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/06/2014 - 18:59:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :