پیٹ کمنزنے بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یواے ای منتقل کرنے کیلئے آواز اٹھا دی

جمعہ 7 مئی 2021 15:57

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) آسٹریلوی فاسٹ بولرپیٹ کمنزنے بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یواے ای منتقل کرنے کیلئے آواز اٹھا دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنزکا کہنا ہے کہ کورونا کیسزمیں تشویش ناک حد تک اضافے اورآئی پی ایل بائیو سکیور ببل میں کیسز رپورٹس ہونے کے بعد اس وقت صورت حال کسی بھی لحاظ سے محفوظ نہیں، ابھی چھ ماہ کا وقت ضرور ہے تاہم کرکٹ حکام کو اس سلسلے میں بھارتی حکومت سے رابطہ کرکے مناسب اورموزوں آپشن اختیارکرنا چاہیے۔پیٹ کمنزانڈین پریمئرلیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرکا حصہ ہیں اورانہوں نے بھارت میں کورونا متاثرین کی مدد کیلئے 50 ہزار ڈالربھی عطیے کیے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/05/2021 - 15:57:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :