سردار نوید حیدر کا فٹ بالر محمد جمیل المعروف بابا کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 7 مئی 2021 15:57

سردار نوید حیدر کا فٹ بالر محمد جمیل المعروف بابا کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر نے فٹ بالر محمد جمیل المعروف بابا کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی فٹ بال کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، واضع رہے کہ اشرف شہید فٹ بال کلب کے سابق کپتان تھے اور ان کی تدفین ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گذشتہ روز کی گئی ہے،
وقت اشاعت : 07/05/2021 - 15:57:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :