بھارتی خاتون کرکٹر کی والدہ کے بعد بہن بھی کورونا سے چل بسیں

2 ہفتے قبل خاتون کرکٹرویدا کرشنا مورتی کی والدہ بھی انتقال کرگئی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 مئی 2021 16:41

بھارتی خاتون کرکٹر کی والدہ کے بعد بہن بھی کورونا سے چل بسیں
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مئی 2021ء ) بھارتی خاتون کرکٹر ویدا کرشنا مورتی کی والدہ کے بعد بہن بھی کورونا سے چل بسیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خاتون کرکٹر ویدا کرشنا مورتی کی والدہ دو ہفتے قبل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئی تھیں اب ان بہن کی کورونا کے باعث چل بسی ہیں۔ کورونا سے متاثر وتسلا چکمگلورو کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، ویدا کرشنا مورتی کی 63 سالہ والدہ چیلو ومبادیوی بھی 10 دن قبل کووڈ19 کا شکار ہونے کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

بنگلور سے تعلق رکھنے والی کرشنا مورتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر والدہ کے انتقال کی اطلاع دی تھی۔ خاتون کرکٹر نے بتایا تھا کہ ’ان کی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے، میں والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے والے مداحوں کی شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

ویدا کرشنا مورتی کا کہنا تھا کہ والدہ کے بغیر فیملی نامکمل ہے، آپ میری بہن کے لیے دعا کریں، میری رپورٹ منفی آئی ہے، اس قسم کے حالات سے گزرنے والوں کے غم میں برابر کی شریک ہوں‘۔
واضح رہے کہ 28 سالہ ویدا کرشنا مورتی نے 2011ء سے 2020ء کے دوران بھارت کی جانب سے 48 ایک روزہ اور 76 ٹی ٹونٹی میچ کھیل رکھے ہیں۔                                                                                                   
وقت اشاعت : 07/05/2021 - 16:41:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :