خانیوال میں فیفا فٹبال اکیڈمی

ہفتہ 21 جون 2014 22:17

خانیوال میں فیفا فٹبال اکیڈمی

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جون۔2014ء) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پنجاب کے ضلع خانیوال میں فٹبال اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ سے زمین بھی حاصل کرلی گئی۔ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر خانیوال عثمان معظم نے جمعے کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے فیفا کو 30 سال کے لئے 8ایکڑ زمین لیز پر دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خانیوال کے لوگوں کے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ ان کے شہر کو اس منصوبے کے لئے منتخب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ مکمل ہو جانے کے بعد خانیوال فٹبال کے قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کی میزبانی کرنے کے قابل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم کی جانب سے فٹبال کے فروغ کے لئے پنجاب میں یہ پہلا منصوبہ ہے۔ڈی سی او خانیوال نے بتایا کہ خانیوال کے علاوہ فیفا کی جانب سے پاکستان کے 7 دیگر شہروں میں بھی فٹبال اکیڈمیاں بنائی جائیں گی،جن میں سکھر ،جیکب آباد،ایبٹ آباد،کوئٹہ،کراچی اور پشاور شامل ہیں۔عثمان معظم کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے ملک میں فٹبال کےکھیل کے فروغ اور اس کو معیاری بنانے میں مدد ملے گی۔

وقت اشاعت : 21/06/2014 - 22:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :