سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کے گھر ڈکیتی، ڈاکوؤں نے بیٹے کو پستول کے زور پر لوٹ لیا
اعزاز چیمہ کی درخواست موصول ہوگئی ہے جس پر کارروائی کررہے ہیں: پولیس
ذیشان مہتاب ہفتہ 8 مئی 2021 13:05
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 مئی 2021ء ) لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق 41 سالہ اعزاز چیمہ نے بتایا کہ ان کی رہائش گاہ کینال روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہے، وہ گھر سے باہر نکلے ہوئے تھے کہ اس دوران 6 ڈاکوؤں نے پہلے ان کے سامنے والے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی، اسی دوران ان کی اہلیہ شاپنگ کرکے واپس آئیں تو 2 ڈاکو ان کے ساتھ ہی گھر میں گھس گئے۔
اعزاز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے ان کے بیٹے پر پستول تان کر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اعزاز چیمہ کی درخواست موصول ہو گئی ہے جس پر کارروائی کررہے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 13:05:01
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
عثمان خان، فخر زمان ٹی ٹونٹی میں تیسرے نمبر پر کھیلنے کی دوڑ میں شامل
-
ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 5 مئی کو اسلام آباد میں ہوں گے
-
صدر ڈی سی اے سیالکوٹ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں فرخ الیاس راجہ کو آفیشل اسکورنگ کرنے پر مبارکباد
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا