شاہد آفریدی اور بیٹی کی آسمائالحسنیٰ سنتے ویڈیو وائرل ہوگئی

اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے چھوٹے چھوٹے لمحوں کو پسند کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں، بیان

ہفتہ 8 مئی 2021 14:49

شاہد آفریدی اور بیٹی کی آسمائالحسنیٰ سنتے ویڈیو وائرل ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی کی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کیساتھ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں اسماء الحسنیٰ‘ سٴْنتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیاکہ شاہد آفریدی کی بیٹی ’اسمائ الحسنیٰ‘ سٴْنتے ہوئے دٴْعا کے لیے ہاتھ بھی اٴْٹھاتی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ والدین اپنے بچے کے لیے سب سے بہتر کام جو کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ وقت گزاریں، ان کی پرورش کریں اور اٴْنہیں اپنے سامنے بڑھتا ہوئے دیکھیں۔سابق کپتان نے لکھا کہ زندگی کے سفر کے دوران اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے چھوٹے چھوٹے لمحوں کو پسند کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں۔

اٴْنہوں نے لکھا کہ الحمداللّہ، فیملی ٹائم۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گرائونڈ میں سپورٹ کرنے بھی جا چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 14:49:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :