کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیم سیفرٹ کورونا وائرس کا شکار

ہفتہ 8 مئی 2021 14:49

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیم سیفرٹ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹم سیفرٹ جوآئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کررہے تھے، عالمی وبا کرونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے باعث وہ اپنے دیگر ہم وطن کھلاڑیوں کے ساتھ واپس نیوزی لینڈ روانہ ہونے سے محروم ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹم سیفرٹ نے بھارت چھوڑنے سے قبل اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرایا، جس میں کرونا کی عام علامات ظاہر ہوئی، ٹم سیفرٹ اسی وقت چنئی کے نجی اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل میں شامل کیویز کھلاڑیوں کو بھارت سے وطن واپس لانے کیلئے دو چارٹر طیارے حاصل کئے تھے ،ان میں سے ایک کھلاڑیوں کو لیکر نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی ہے، نیوزی لینڈ جانے والے کھلاڑیوں کا آکلینڈ پہنچنے پر ایک بار پھر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا ،ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارت میں کرونا کا شکار ہونے والے ٹم سیفرٹ قرنطینہ کا دورانیہ مکمل کرینگے ، بعد ازاں ان کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں دوبارہ نیوزی لینڈ منتقل کیا جائے گا ، جہاں انہیں مزید چودہ روز آئسولیشن میں گزارنے ہونگے۔اس سے قبل انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی بھی عالمی وبا کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ انڈین پریمیر لیگ کی بائیو سیکیور ببل میں کرونا انفیکشن پھیل جانے کے سبب آئی پی ایل کے 14ویں سیزن کو غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کیا جاچکا ہے، انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ ملتوی ہونے سے قبل دو کھلاڑیوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے باعث کولکتہ نائٹ رائیڈرز اوررائل چیلنجرز کے درمیان ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 14:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :