آئی پی ایل کروانے کا فیصلہ درست تھا، سارو گنگولی

کورونا کیسز حد سے زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کرنا پڑا، دنیا میں کوئی کھیل کورونا سے محفوظ نہیں، انٹرویو

ہفتہ 8 مئی 2021 14:49

آئی پی ایل کروانے کا فیصلہ درست تھا، سارو گنگولی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کروانے کا فیصلہ درست تھا، کورونا کیسز حد سے زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کرنا پڑا، دنیا میں کوئی کھیل کورونا سے محفوظ نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بی سی سی آئی کے سربراہ نے کہا کہ کورونا کیسز حد سے زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے آئی پی ایل ملتوی کرنا پڑی۔

گنگولی نے کہا کہ جب ہم نے یہ ایونٹ کروانے کا فیصلہ کیا تب کیسز اتنے زیادہ نہیں تھے، اس سے قبل انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کا کامیاب دورہ بھی کیا تھا۔ گنگولی نے کہا کہ پروفیشنل لوگ بائیو سیکیور ببل کو دیکھ رہے تھے تاہم دنیا میں کوئی بھی کھیل اس وبا سے محفوظ نہیں ، انگلینڈ میں جاری انگلش فٹ بال پریمیئر لیگ کی مثال ہی دیکھ لیں۔
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 14:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :