پاکستان تھروبال بال فیڈریشن کی باکسر سید اشرف علی کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 8 مئی 2021 14:49

پاکستان تھروبال بال فیڈریشن کی باکسر سید اشرف علی کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) پاکستان تھروبال بال فیڈریشن کے صدر محمد رزاق گل اور سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے انٹرنیشنل باکسنگ کے سابق ریفری جج باکسر سید اشرف علی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی ملک میں باکسنگ کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 14:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :