لاہور میں جدید اولمپک ویلیج کے قیام کا فیصلہ

ہفتہ 8 مئی 2021 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) محکمہ سپورٹس پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 9 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبے تیار کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کے مطابق محکمہ کھیل پنجاب لاہور میں ایک جدید اولمپک ویلج قائم کرے گا۔ محکمہ پی اینڈ ڈی نے جدید اولمپک ویلج کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی اسی قسم کے منصوبے بنائے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 18:45:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :