پی ایس ایل6 مکمل نہ ہوئی تو یہ آخری لیگ بھی ہوسکتی ہے: راشد لطیف

پی سی بی دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے پی ایس ایل 6 کا انعقاد سنگل لیگ کی بنیاد پر کرواتی تو ایونٹ جلد مکمل ہو جاتا: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 مئی 2021 12:50

پی ایس ایل6 مکمل نہ ہوئی تو یہ آخری لیگ بھی ہوسکتی ہے: راشد لطیف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 مئی 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے میچز نہ کروائے گئے تو یہ آخری لیگ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ہرصورت میں کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میچز یو اے ای یا پاکستان میں نہ کروائے گئے تو خدانخواستہ یہ آخری لیگ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ پی سی بی دانش مندی کا ثبوت دیتے ہوئے پی ایس ایل 6 کا انعقاد سنگل لیگ کی بنیاد پر کرواتی تو ایونٹ جلد مکمل ہو جاتا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کورونا کیسز کے بڑھنے کے باعث کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر پی ایس ایل 6 کے باقی رہ جانے والے میچز ابو ظہبی اور دبئی میں کروانے کے لیے ایمریٹس کرکٹ بورڈ(ای سی بی) سے رابطہ کر رکھا ہے اور ای سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 6 کے میچز یو اے ای میں ہونے یا نہ ہونے کی اجازت سے متعلق فیصلہ آج متوقع ہے۔                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 10/05/2021 - 12:50:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :