عامر اور وہاب کو ٹیم میں واپس لایا جائے، کامران اکمل

انگلینڈ کے دورے کے بعد بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو تجربہ کار بولرز کی ضرورت پڑے گی، انٹرویو

پیر 10 مئی 2021 14:20

عامر اور وہاب کو ٹیم میں واپس لایا جائے، کامران اکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے کے بعد بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو تجربہ کار بولرز کی ضرورت پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم گزرتے وقت کے ساتھ کپتانی میں بہتر ہوتے جا رہے ہیں تاہم انہیں ٹیم سلیکشن میں بہتری کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انضمام الحق اور یونس خان ٹیم سلیکشن کے معاملے بہت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے تھے، اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ ڈومسٹک کرکٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیں۔کامران اکمل نے کہا کہ محمد عامر میں ابھی کم از کم چار سے پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے ، وہاب ریاض بھی دو سے تین سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈومسٹک میں کارکردگی دکھا کر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ٹیم میں آنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں فرق واضح ہے۔
وقت اشاعت : 10/05/2021 - 14:20:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :