عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کھلاڑی میں اسکل اورفٹنس ہونی چاہیے،نعمان علی کا عمر کا طعنہ دینے والوں کو کرارا جواب

پیر 10 مئی 2021 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے عمر کا طعنہ دینے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کھلاڑی میں اسکل اورفٹنس ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کیخلاف ہرارے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پانچ شکار کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے کہا کہ عمر سے کوئی فرق نہیںپڑتا، کھلاڑی میں اسکل اورفٹنس ہونی چاہیے۔صحافیوں سے ورچوئل کانفرنس میں 34 سالہ اسپنر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کبھی ہمت نہیں ہاری، موقع ملا اور پرفارمنس ہورہی ہے۔3رنز کی دوری سے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کرنے پر اسپنر نے کہا کہ سنچری مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس تھا، خوشی ہوتی اگر سنچری بناتا۔
وقت اشاعت : 10/05/2021 - 14:20:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :