بابراعظم نے بحیثیت ٹیسٹ کپتان ایسا اعزاز حاصل کرلیا جو عمران خان کے پاس بھی نہیں

بطور کپتان اپنے پہلے 4 ٹیسٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی قائد بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 مئی 2021 15:14

بابراعظم نے بحیثیت ٹیسٹ کپتان ایسا اعزاز حاصل کرلیا جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 مئی 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم بحیثیت کپتان ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ بابر اعظم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے 4 ٹیسٹ میچوں میں فتح حاصل کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020ء میں بابراعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سونپی تھی۔ بابراعظم نے پہلی بار جنوبی افریقہ کیخلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

انہوں نے بطور ٹیسٹ کپتان پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو کراچی میں شکست دی تھی اور پھر راولپنڈی ٹیسٹ جیتا ۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے حال ہی میں زمبابوے کو دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی 1952ء سے شروع ہونے والی کرکٹ کی تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے کہ جب پاکستان نے لگاتار چھ یا اس سے زائد مرتبہ سیریز جیتی ہوں۔

(جاری ہے)

ان چھ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کےخلاف ہوم ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز ،پھر دورہ فریقہ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز جیتنا شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم 12-2011ء میں لگاتار 13 ، 16-2015ء میں لگاتار 9 ، 02-2001ء میں لگاتار 8 اور 94-1993ء اور 18-2017ء میں لگاتار چھ، چھ سیریز میں کامیابیاں سمیٹ چکی ہے۔
وقت اشاعت : 10/05/2021 - 15:14:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :